نجی ہسپتالوں میں اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے بڑے نجی اسپتالوں کو مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دے دیا۔ فیصلے کا اطلاق 50سے زائد بستروں والے نجی اسپتالوں پر ہوگا’ہسپتالوں میں مریضوں کی اموات کی وجوہات جاننے کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔50سے زائد بستروں والے نجی اسپتالوں کو مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نجی اسپتالوں کو اموات کا آڈٹ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا۔ نجی اسپتال ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو دینے کے پابند ہوں گے۔نجی اسپتال یکم اگست سے آن لائن پورٹل پر اموات کا ڈیٹا شیئر کریں گے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اموات کی وجوہات کاڈیٹانہ دینے والے اسپتالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں