ندیم جاودانی کو اومیگا ریذیڈینشیا کی شکایت پرFIAکانوٹس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جوانٹ سیکرٹری پریس کلب ندیم جاودانی کو حقائق پر مبنی خبر کی اشاعت پر اومیگا ریذیڈینشیا کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ اس اقدام پر فیصل آباد کی صحافتی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔فیصل آباد پریس کلب کے صدر شاہد علی، سیکرٹری سید عزادار حسین اور دیگر عہدیداران نے اس نوٹس کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کام حقائق سامنے لانا اور عوامی مفاد میں سچ کو اجاگر کرنا ہے۔ اگر صحافیوں کو سچ بولنے کی سزا دی جائے گی تو یہ جمہوری اقدار اور آئینی آزادیوں کے منافی ہوگا۔پریس کلب کے عہدیداران نے حکومت اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ایسے اقدامات کا سدباب کریں جو صحافت کے آزادانہ کردار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پریس کلب ہر اس صحافی کے ساتھ کھڑا ہے جو حق اور سچ کے لیے آواز بلند کرتا ہے، اور کسی دبا یا دھمکی کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں