نرس کی مبینہ غفلت سے دو نومولود بچے جاں بحق

ڈجکوٹ(نامہ نگار)نجی کلینک میں مبینہ نرس کی غفلت سے دو نومولود بچے جاں بحق ، ورثا سراپا احتجاج ،ڈجکوٹ کے رہائشی عبدالرحمان نے بتایا کہ نجی میٹرنٹی ہوم میں میری عزیزہ کو ڈلیوری کے لئے لایا گیا جہاں مناسب کئیر نہ ہونے سے نومولوجڑواں بچے جاں بحق ہوگئے ایک بچے کی موقع پر ڈیتھ ہوگئی جب کہ دوسرا فیصل آباد ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے یاد رہے کہ ڈجکوٹ میں درجنوں زچہ بچہ کلینکس پر عطائی انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں اور محکمہ صحت کی جانب سے کاروائی نہیں کی جارہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں