8

نظام انصاف کو بہتر سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے

لاہور(بیورو چیف) ورلڈ ٹائمز انسٹیٹیوٹ لاہور میںایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر بیوروکریٹ اور دفتر محتسب پنجاب کے سینئر ایڈوائزرشفیق حسین بخاری کی کتاب Origin of Man and the Birth of Law to Criminal Justice System of Pakistan: An Appraisal کی رونمائی ہوئی۔ تقریب کے چیف گیسٹ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہد جمیل خان تھے۔عبدالباسط خان ایڈوائزر میڈیا، ملک خضر حیات ایڈوائزر لیگل،شاہد عباس رجسٹرار، سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر ملک حفیظ، جاوید اقبال کارٹونسٹ اور رضوان جاوید سینئر ایڈووکیٹ شامل تھے۔مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کتاب کے مصنف کو موجودہ حالات کے تناظر میںقانون کی اہمیت اور عملداری سے متعلق کتاب تحریر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے مصنف کی کاوش کو سراہا کہ انہوں نے انتہائی عرق ریزی سے پاکستان کے کریمنل جسٹس سسٹم کے خدوخال کا بغور جائزہ لیتے ہوئے خرابیوں کی نشاندہی کیساتھ ساتھ بہتری کے لئے تمام متعلقہ اداروں عدلیہ، پولیس،جیل خانہ جات اور پراسیکیوشن کے لئے تجاویز بھی پیش کی ہیں۔جسٹس ریٹائرڈشاہد جمیل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام انصاف کو بہتر سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ہمیں سچ بولنے کو فروغ دینا ہو گا۔انہوںنے کتاب کے مصنف کو اسقدر شاندار کاوش پر مبارکباد پیش کی۔کتاب کے مصنف شفیق حسین بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری اور انصاف کی بروقت فراہمی سے معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔یہ ایک تحقیق پر مبنی کوشش ہے جو ہمارے فوجداری نظام انصاف پر تحقیق اور ترقی کے مزید راہیں کھولتی ہے۔انہوں نے قانون سے متعلقہ طالبعلموں اور تحقیقی اداروں و افراد کے لئے اس کتاب کے مطالعہ کو انتہائی مفید قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں