ننکانہ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل کے بازاروں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دیدی گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہروں ننکانہ،شاہ کوٹ ،سانگلہ ہل کے بازاروں کی بیو ٹیفکیشن کی منظوری دے دی ۔ اطلاعات کے مطابق ان شہروں میں بازاروں کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ننکانہ کے بازارو ںکیلئے 130 ملین روپے،شاہ کوٹ کے لئے 90 ملین روپے،سانگلہ ہل کے بازار کے لئے 80 ملین روپے جبکہ واربرٹن کیلئے50 ملین روپے بیوٹی فکیشن پر خرچ ہو ں گے۔ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ،عوام میںخوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سانگلہ ہل میںنمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو میں شہریوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک وہ کام جو کوئی مرد وزیر اعلیٰ نہ کر سکا وہ ایک خاتون مریم نواز کر رہی ہے۔شہریوںکو تمام تر سہولیات مہیا کی جانے لگی ہیں،بازاروں کی بیوٹی فکیشن سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔صفدرآباد میں بھی بازاروں کو ماڈل بنانے کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں