سرگودھا (بیورو چیف) 8فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا مہنگائی اور غربت سے اب عوام نہیں لڑ سکتے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے میاں نواز شریف کا وزیر اعظم بننا وقت کی ضرورت ہے اور انکی کامیابی یقیناً مہنگائی کو کم کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگی ان خیا لا ت کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا۔
