اسٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہر سال لاکھوں جانیں نگل جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کی بڑی وجہ موٹاپا ہے۔سوئیڈن کیLUND یونیورسٹی کی تحقیق میں 6 لاکھ سے زائد افراد کے4دہائیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 30 سال کی عمر سے قبل جسمانی وزن میں اضافہ کینسر کے خطرے کو پانچ گنا تک بڑھا دیتا ہے۔مردوں میں جلد وزن بڑھنے سے جگر کے کینسر کا خطرہ پانچ گنا، آنتوں اور گردوں کے کینسر کا خطرہ دوگنا، اور کولن کینسر کا خطرہ 58 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ خواتین میں بھی وزن میں اضافہ مختلف اقسام کے کینسر کے خطرے کو نمایاں بڑھاتا ہے۔تحقیق کے مطابق پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی کا جمع ہونا کینسر کے خطرے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہ خطرہ مردوں اور خواتین میں مختلف ہوسکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ یہ تحقیق موٹاپے اور کینسر کے تعلق کو واضح کرتی ہے، مگر مزید تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔ نتائج جرنل سیل میں شائع ہوئے اور یورپین کانگریس آف اوبیسٹی میں پیش کیے گئے۔




