نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ کی تربیت کا منصوبہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب یونیورسٹی نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس میں مختلف سرٹیفائیڈ کورسز شامل ہوں گے۔ان کورسز کا مقصد موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ای کامرس، ویب ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔کورسز کی مدت 3ماہ ہوگی اور داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7اپریل ہے۔ کورس کی فیس 19,000روپے ہوگی جبکہ داخلہ فیس 1,000روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے نوجوان اپنے لیے پائیدار آمدنی کے ذرائع حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں