نوجوان قتل،کرنٹ لگنے سے3سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو گھر سے بلا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ پارک میں کرنٹ لگنے سے 3سالہ بچہ چل بسا’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 110 ج ب کے رہائشی طارق مسیح کو نامعلوم افراد نے فون کر کے گھر سے بلایا اور فون سنتے ہی وہ گھر سے گیا اور برنالہ روڈ پر کھیتوں سے اس کی نعش مل گئی جسے نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ایس ایم ڈی کالونی کے ساجد الرحمن نے بتایا کہ اس کا تین سالہ بیٹا ارشمان پارک میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھونے سے زور دار جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ متوفی کے والد نے پارک انتظامیہ کے خلاف ننگی تاریں چھوڑنے پر ملت ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں