نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ کو اغواء کرلیا

گوجرہ(نامہ نگار) نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے سترہ سالہ دوشیزہ کو اغواء کرلیا۔چک نمبر278ج ب کے محمد مظہر نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی سترہ سالہ بیٹی (ن)گھر میں موجود تھی کہ سلطان پورہ لاہور کا کاشف اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر آیا اور ن کو زبردستی اغواء کر کے فرارہو گیا۔نواں لاہور پولیس نے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں