6

نوجوان پر وحشیانہ تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پولیس نے چوری کے شبہ پر نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال اور بھنویں مونڈنے کے الزام میں ملزم محمد احمد ولد شوکت کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نورپور گلی نمبر7 کی رہائشی خدیجہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھروں میں کام کاج کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتی ہے، کام کے سلسلہ میں اپنے بیٹے طاہر کے ہمراہ مسلم ٹائون آئی تو ملزم محمد احمد نے اس کے بیٹے کو پکڑ لیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں، ملزم کو اسکے بیٹے پر چوری کرنے کا شبہ تھا۔ سی پی او کے نوٹس لینے پر سرگودھا روڈ پولیس نے نوجوان کے سر کے بال اور بھنویں کاٹنے’ تشدد کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں