نکاسی آب نظام کی بہتری کیلئے صنعتی یونٹس ایس او پیز پر عمل کریں،سہیل قادر چیمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صنعتی یونٹس کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا جس کیلئے صنعتی یونٹس مالکان کو واضح ہدا یا ت جاری کردی گئی ہیں۔آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران صنعتی یونٹس مالکان کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے یونٹس کے اندر سیپٹک ٹینک اور سلٹ ٹینک لازمی تعمیر کرائیں تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی فراہمی میں درپیش مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے مختلف صنعتی یونٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے انہیں سربمہر کردیا تھا اور اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ارسال کر دی گئی تھی۔ ایم ڈی واسانے مزید کہا کہ جو صنعتی یونٹس جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے ان کو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈی سیل کر دیا جائے گا بصورت دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس موقع پر اپٹپما وفد نے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں