42

نگران حکومت سیٹ اپ کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)اتحادی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا نگران سیٹ کو ختم کرنے کی تجویز پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتفاق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے لیے قانون کا مسودہ تیار کیا جائے گا، ذرائع اس حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی عمل میں نگراں حکومت کی ناکامی کے بعد قانون سازی کی جائے گی اورنگران سیٹ کو ختم کیاجا ئے گا ۔انتخابی اصلاحات کے لیے قانون کا مسودہ تیار کیا جائے گا،دونوں جماعتوں کا نگران حکومت کا تصور ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔مدت پوری کرنے والی حکومت کا سربراہ ہی نئے عام انتخابات تک ذمہ داریاں انجام دے گا۔عام انتخابات بھی بھارت اور بنگلہ دیش کی طرز پر وزیراعظم کی زیر نگرانی ہوں گے، وزیراعظم کی کابینہ تحلیل ہو جائے گی لیکن وزیراعظم کام جاری رکھیں گے، الیکشن عمل کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی، دونوں جماعتیں مجوزہ اصلاحات پر دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں