نہر سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل، شوہر قاتل نکلا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس آفس کے سامنے نہر سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل’ شوہر قاتل نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شرع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستارہ گولڈ کے رہائشی عرفان اﷲ نے بتایا کہ اسکی بیٹی ماہین عرفان کی شادی کچھ عرصہ قبل ناظم آباد کے مبین طاہر سے ہوئی ان کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے جو کہ حیات ہیں تو کچھ عرصہ قبل میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ دنوں اسکے شوہر مبین طاہر نے اپنے والد سے ملکر اسکی بیٹی ماہین عرفان کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی۔ تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائی تو اسکی شناخت ماہین عرفان زوجہ مبین طاہر کے نام سے ہوئی تھی، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیوی کو مار کر نعش نہر میں پھینک دی۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق قاتل شوہر مبین طاہر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کروا لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں