لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کی رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن کے باقاعدہ طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔نئے شیڈول کے تحت نویں جماعت میں بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 22جون 2026مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ اب 25اپریل سے 22جون 2026تک بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔مزید برآں، 600روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 23 جون سے 7 جولائی 2026 تک جمع کروائے جا سکیں گے۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے داخلہ شیڈول میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد طلبہ اور تعلیمی اداروں کو نئی تاریخوں کے مطابق رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




