نیا سفر فاؤنڈیشن کی ہر سطح پر سرپرستی کرینگے،عرفان صدیقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ”نیا سفر فائونڈیشن” چوہدری کاشف نواز رندھاوا اور سیکرٹری جنرل حافظ شفیق کاشف کی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ عرفان صدیقی سے ملاقات، اس موقع پر چیئرمین ”نیا سفر فائونڈیشن” چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے عرفان صدیقی کو ”نیا سفر فائونڈیشن” کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت اور انہیں فنون سے آراستہ کر کے بیرون ملک روزگار کے لیے تیار کریں گے اور نوجوانوں کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے ”نیا سفر فائونڈیشن” کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لیے ”نیا سفر فائونڈیشن” کا قیام خوش آئند ہے۔ اس سے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔ نیا سفر فائونڈیشن کی ہر سطح پر سرپرستی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں