نیب کا سابق ڈی جی ایم ڈی اے کے گھر چھاپہ

کراچی(بیوروچیف) نیب نے سابق ڈی جی ایم ڈی اے (ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) محمد سہیل کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ترجمان نیب کے مطابق کارروائی آمدن سے زائد اثاثوں اور ایم ڈی اے اسکیموں میں فنڈز کی خورد برد کی تحقیقات کے حوالے سے کی گئی۔گلشن اقبال میں محمد سہیل کے گھر کی تلاشی میں اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ریکارڈ میں بینک ریکارڈ، چیک بکس، واچرز، گاڑیوں کا ریکارڈ، الاٹمنٹ فائلز، جائیداد کے کاغذات، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ضروری دستاویزات شامل ہیں۔ملزم نے ملک کے اندر اور بیرون ملک اپنے اہل خانہ کے نام پر بے شمار دولت اور جائیدادیں بنائیں۔نیب ذرائع کے مطابق محمد سہیل ایم ڈی اے میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ایک اور تحقیقات میں بھی مرکزی ملزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں