نیتن یاہو کی جنگ کی ذمہ داری ایرانیوں پر ڈالنے کی کوشش

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ کی زمہ داری ایرانی عوام پر ڈالنے کی کوشش کردی اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے مدد مانگی تھی، مدد پہنچ چکی ہے۔نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو اکسایا کہ اب ایرانی حکومت ہٹا کر آزادی حاصل کریں، آزادی کے لیے آپ کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ ایرانی اپنی تقدیر خود سنبھالیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا، جنگ ختم کرنے کے وقت پر امریکا سے مشاورت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں