3

نیت کے اختیارات محدود کرنے کیلئے نئی ترامیم کی تیاریاں

اسلام آباد (بیوروچیف) ذرائع کا کہناہے کہ نیب آرڈیننس میں جلد نئی ترامیم کا امکان ہے ، نیب کارروائی کیلئے 50کروڑ روپے کی حد ختم کی جائے گی’ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی ترمیم کا بھی امکان ہے ذرائع کے مطابق آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے 30کروڑ روپے تک کے غبن پر نیب کو کارروائی کا اختیار دینے کی تجویز ہے۔ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی ترمیم کا امکان ہے۔ نیب کیس میں حتمی اپیل آئینی عدالت کو دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کا دائرہ کار محدود کرنے اور اپیل صرف کسی پروسیجر کی بے ضابطگی سے مشروط کرنے کی تجویز بھی ترامیم کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں