نیشنل T20کپ،ملتان اور ایبٹ آباد سیمی فائنل میںپہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایبٹ آباد اور ملتان کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو 6وکٹوں سے شکست دی ۔دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کو 7رنز سے ہرادیا۔پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر لاہور وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 130رنز بنائے۔ محمد اخلاق 59رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔خالد عثمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد نے 18ویں اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ کامران غلام نے 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے58 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ذیشان اشرف نے9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے60رنز اسکور کیے۔سعود شکیل اور ہارون ارشد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کراچی وائٹس 8وکٹوں پر 148رنز بناسکی۔ ہارون ارشد 42رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔کپتان سعود شکیل صفر اور شان مسعود 3رنز پر آئوٹ ہو گئے۔ محمد اسمعیل نے 34رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔فیصل اکرم نے دو کھلاڑی آٹ کیے۔ذیشان اشرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔مزید دو کوارٹرفائنل پیر کو کھیلے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں