4

وارڈنز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے متحرک ہوں،ہر ٹریفک سرکل مثالی ہونا چاہیے،سی ٹی او ناصر جاوید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز سے اہم میٹنگ کی بہتر ٹریفک بہا اور نظم و ضبط اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مزید متحرک ہوں کسی چوک میں گداگروں کی موجودگی ہرگز نہیں ہونی چاہیے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جاے ہر ٹریفک سرکل کو مثالی ہونا چاہیے ڈی ایس پیز ٹریفک خود رش کے اوقات میں اپنے ایریا میں موجود رہیں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام ٹریفک سٹاف کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ون کی خلاف ورزی سمیت دیگر تمام وائیلیشنز کی روک تھام کے لیے متحرک ہوں ڈیوٹی اوقات میں اپنی پوزیشنز چوکوں میں رکھیں بیٹ آفیسرز اپنے ایریا میں گشت کو مزید بڑھائیں مین روڈز کے علاوہ سروس روڈز کو بھی کلیئر رکھیں 1915ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبرز پر شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے اس موقع سی ٹی او نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار کے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائیرز لگوائیں اور زیادہ سے زیادہ نئے اقدامات کریں جس سے شہریوں کو سڑکوں پر آسانیاں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں