واساسکیموں پر تعمیراتی کام جلدمکمل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں اے ڈی پی پروگرام کے تحت واسا کی سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔نیو ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت واسا کی 14سکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2024-25کے اے ڈی پی میں 9سکیموں پر 97فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 3غیر ملکی فنڈڈ سکیموں کا 80فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا۔ڈپٹی کشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ شدید عوامی ضرورت کی سکیموں پر تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے۔واسا کی سروسز کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں زیر تکمیل ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیراتی پراگریس بارے بھی آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے سوساں روڈ پر واسا کے جاری کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گٹی سمیت دیگر لائنوں کا کام مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں