واسانادہندگان سے ایک کروڑ 11لاکھ کی ریکوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر مئی کے دوران عادی نادہندگان سے ایک کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی جبکہ اواجبات کی عدم ادائیگی پر191نادہندہ صارفین کے سیوریج اور واٹر سپلائی کنکشن منقطع کردئیے گئے۔اس ضمن میں ایم ڈی واسا عامر عزیزنے ہدایت کی تھی کہ ایسے عادی صارفین جو اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرتے اور نہ ہی ماہانہ بلز جمع کرواتے ہیں ایسے عادی نادہندہ صارفین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور عمر افتخار کی زیر نگرانی ریونیو اور ڈس کنکشن ٹیموں نے گذشتہ ماہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کاررروائیاں کیں جس کے تحت مئی کے دوران عادی نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پرایک کروڑ 11لاکھ 35ہزار 795روپے کی ریکوری کی جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈیڈ ڈیفالٹرز کے 191سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے گئے جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے 45لاکھ 39ہزار 612روپے کی ریکوری کی اور 112نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے 65لاکھ 96ہزار 183روپے کی ریکوری کی اور 79نادہندگان کے کنکشن منطقع کرنا شامل ہے۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ ریونیو ریکوری کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسی تمام صارفین کے کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں جو واسا فیصل آباد کے بل باقاعدگی سے جمع نہیں کروا رہے اور وہ عادی نادہندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز ڈلیوری میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں