واسا فیصل آباد کا نادھندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا فیصل آباد نے نادہندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں واجبات اور بلز کی ادائیگی کی وارننگ دی جائے گی اور عدم ادائیگی پر متعلقہ محکمے کا سیوریج کنکشن منقطع کردیاجائیگا۔یہ فیصلہ مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی زیر صدار ت اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔ڈپٹی مینجنگ ڈائر یکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹرز ریونیو محمد اقبال ملک، عمر افتخار،ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالرئوف بٹ، فرحان علی،حافظ معین احمد و دیگر شریک تھے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے ریونیو ریکور ی کے حوالے سے نئے اہداف مقرر کئے اور ان کے حصول کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں گے تو ریونیو ریکوری میں اضافہ ہو گا۔ عوام کے ساتھ رابطوں کو فروغ دے کر ان کے مسائل سنیں اور انہیں حل کیا جائے تاکہ صارفین اپنے واجبات اور بلز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ جو صارفین بلز کی اقساط کرانا چاہتے ہیں ان سے موجودہ بل کے ساتھ واجبات میں سے قسط کر دی جائے تاکہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے ریونیو افسران پر واضح کیا کہ وہ ریونیو ریکوری میں اضافہ کریں گے تو انہیں سہولیات بھی حاصل ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں