2

واسا کے ماہانہ بلز کی ادائیگی میں توسیع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر 6فروری کی آخری تاریخ کے حامل ماہانہ بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں 10فروری تک توسیع کر دی گئی۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ واسا فیصل آباد انتظامیہ کا صارفین کو ریلیف دینے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ متعدد سب ڈویژنز کے صارفین تک پہنچنے والے بلز پر آخری تاریخ 6فروری درج ہے جبکہ6فروری کی عام تعطیل کے پیش نظر ان بلوں کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کر دی گئی ہے اور ایسے بلوں کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کرکے تمام بینکوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ ایسے تمام صارفین 6فروری مقررہ تاریخ والے بل 10فروری تک بغیر سرچارج جمع کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں