ساہیانوالہ(نامہ نگار)واپڈا اہلکاروں کی عدم توجہی تحصیل بھر سے متعدد ٹرانسفارمر اپنی جگہ سے غائب ہوچکے ہیں ٹرانسفارمرز بجلی کے اس کھمبوں کی بجائے زمین پر پڑے ہوئے جبکہ ٹرانسفارمر کے اندر سے تمام قیمتی سامان غائب ہوچکا ہے اور یہ خالی ٹرانسفارمر نشئیوں کے رحم و کرم پر ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے واپڈا کے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ اس سرکاری مال کی حفاظت کی جائے اور چک جھمرہ واپڈا اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ واپڈا کے اس چوری ہونے والے مال کے سدباب کے لیے کوئی حکمت عملی بنائیں۔
