وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی پالیسیوں کی دنیا گرویدہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں سے پوری دنیا ان کی گرویدہ بن بھی ہے چکی کل جنوبی کوریا میں امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میاں محمد شہباز شریف اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دنیا کے بہترین جنگجو ہیں جنہوں نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے بھارت کے سات رافیل کو نیست و نابود کر دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسلم لیگ ن کا بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی خدمت اور پاکستان میں بڑے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے دو سالوں میں اتنے بڑے منصوبوں پر کام کیا کہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بننے والے تمام میگا پرا جیکٹس میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے بنائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں