22

وزیراعظم ملکی سمت درست کرنے میں کامیاب ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ظفراقبال ناگرہ نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف معاشی استحکام اورعوام کومشکلات سے نکالنے کے لیے ملکی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایسے حالات میں اپوزیشن کو سڑکوں پر آ نے کی بجائے عدلیہ کے دروازے پر دستک دینی چاہئے ۔ پاکستان اورقوم کی خوش قسمتی ہے کہ سعودی عرب سمیت کئی دوست ممالک نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اس سے ملک بھی مستحکم ہوگااور لاکھوں بے روزگار افرادبھی برسرروزگار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ جب پاکستان ٹریک پر آ تاہے توجمہوریت کے خلاف سازشیں شروع ہوجاتی ہیں۔ میاں نوازشریف واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے موٹروے اوردیگر تعمیر و ترقی سمیت عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروجیکٹس مکمل کئے، اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اپنے والد کی تقلید میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں سمیت عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے عملی اقدامات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ ئندہ چندماہ بعدعوام حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں خوشخبریاں سنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں