17

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق فروغ تعلیم کیلئے کام کررہے ہیں،رانا سکندر حیات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے دورہ فیصل آباد کے دوران فیصل آباد و چنیوٹ اضلاع کی محکمانہ کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،چیف ایگزیکٹیو آفیسرز فیصل آباد، چنیوٹ و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نئے کلاس رومز کی تعمیر،فرنیچر کی خریداری و مرمت، سولر پینل کی تنصیب بارے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکولوں میں بچوں کی داخلہ مہم پیما کو دیئے گئے سکولوں کی کارکردگی، تعلیمی اداروں کی بیوٹیفکیشن اور پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن بارے بھی بریفنگ لی۔ اجلاس میں محکمہ کالجز کو دیئے گئے حکومت پنجاب کے ٹاسکس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم نے فرسٹ ایئر داخلہ مہم کے بارے میں بریفنگ کے دوران ٹارگٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا اورایم ڈی کیٹ و ای کیٹ کی گورنمنٹ کالجز میں تیاری کرانے کے عمل پر اظہارِ اطمینان کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق محکمہ فروغ تعلیم کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے اورریشنلائزیشن پالیسی میں ہر سکول کو برابر کا فائدہ دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی لیبز کو سٹیم لیب کے ماڈل پر استوار کیا جائے،غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کے میدانوں کی مرمت و بحالی ہونی چاہیے اور اضافی و ناکارہ فرنیچر کا ڈیٹا فوری اکٹھا کر کے قابل مرمت فرنیچر کو استعمال میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکول ایلومینائز کو فعال کیا جائے اورکالجز کے لئے طلبہ کی داخلہ مہم کے اہداف ہر صورت حاصل ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں