6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیصل آباد آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی آج ایک روزہ دورہ فیصل آباد آمد’ جی سی یونیورسٹی میں ”ہونہار سکالرشپ” تقریب سے خطاب کرینگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات’ پولیس کی بھاری نفری جی سی یونیورسٹی کے گرد ونواح میں تعینات۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ایک بجے دوپہر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پہنچیں گی۔ جی سی یونیورسٹی میں تقریب کیلئے پنڈال سج گیا اور ہیلی پیڈ بھی جی سی یونیورسٹی میں بنایا گیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب ایک پروقار تقریب میں ہونہار طلبہ وطالبات کو سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرینگی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری جی سی یونیورسٹی کے اردگرد تعینات کر دی گئی جبکہ ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی بھی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں