وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کو عملہ صفائی ناکام بنانے لگا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) صاف ستھرا پنجاب مہم کا عملہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ گھروں میں جمع ہونے والے کچرے سے تعفن اور بدبو نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ کئی کئی دن گزرنے کے باوجود عملہ نہ تو گلیوں میں دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی کچرا اٹھانے کی ذمہ داری نبھاتا ہے۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ جب کبھی عملہ دکھائی دے بھی جائے تو کچرا اٹھانے کی درخواست پر کہتے ہیں کل آئیں گے، اور پھر کئی دنوں تک غائب ہو جاتے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ محلہ جات اور بازاروں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں جن سے تعفن اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔شہری رانا زوہیب نوید، رانا مدثر علی، راشد علی، زاہد محمود، محمد سعید، بشارت علی، سہیل احمد و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ سدھار میں مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا عملہ تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے دعوے صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں، جبکہ زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں۔ اگر فلاحی منصوبوں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہ ہو تو کامیابی ممکن نہیں۔ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ شہریوں کی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں