وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کمشنر فیصل آباد کا ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل تسلسل سے جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔انہوں نے نصرت فتح علی خاں ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کیا اوروارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت، ادویات کی فراہمی بارے دریافت کرکے تسلی کی۔انہوں نے صفائی کے جملہ انتظامات اور بیڈشیٹس کے صاف ہونے کو بھی چیک کیا۔کمشنر نے ہسپتال کے توسیعی منصوبہ پر بریفنگ لی اور کہا کہ اپ گریڈیشن کے کاموں کو مکمل کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ حکومت پنجاب کے شعبہ صحت کے انقلابی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک بلاتعطل پہنچنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں