وزیر اعظم آج سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے دورہِ نیویارک، وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ امریکہ اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو خصوصی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم آسٹریا کی چانسلر کرسٹینا سٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم عالمی ترقیاتی اقدام (Global Development Initiative GDI) کے اعلیٰ سطح اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں