وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی واضح فتح اس بات کی دلیل ہے کہ عوام کا حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار نے 78ہزار سے ووٹ لیکر ثابت کر دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ مزید واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ملک سے پی ٹی آئی کی منفی ، انتشاری اور غیر جمہوری سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے وطن عزیز پاکستان ترقی ، خوشحالی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے، جو عوامی مسائل احسن طریقہ سے حل کر رہی ہے، سمبڑیال کے باشعور عوام نے ثابت کر دیا ہے، کہ ملک میں افراتفری اور انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں