وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) افواج پاکستان ہمارا فخر ہے’ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے’ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے اپنے ڈیرے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے کیا’ ریلی میں میاں آفاق طاہر ایڈووکیٹ’ سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ملک شاہد علی’ سابق چیئرمینز میاں ذوالقرنین حیدری’ میاں اقبال شریف’ چوہدری ذوالفقار گجر’ رانا اویس’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری’ نائب صدر انجمن تاجران سٹی حاجی خالد محمود صدیقی’ یوتھ ونگ سی سی 78 کے صدر شاہد گھمن’ سفیان چوہدری’ رانا غوث’طاری اعوان’ نوید سہوترا سمیت کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی’ میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے وطن پر مرمٹنے کیلئے فوج کے ساتھ ہے’ہم پرامن قوم ہیں ہم کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتے مگر انڈیا نے ہماری امن کی کوششوں کو مذاق سمجھا’ انشاء اللہ ہم انڈیا کو انڈیا میں گھس کر ماریں گے’ اس موقع پرانہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ان کی کابینہ اور سپہ سالار سید عاصم منیر کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی منصوبہ بندی سے پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے اور انڈیا کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا’ ہم میاں محمد نواز شریف کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا’ ریلی کے شرکاء سے سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ملک شاہد علی’ سابق چیئرمینز میاں ذوالقرنین حیدری’ میاں اقبال شریف’ چوہدری ذوالفقار گجر’ رانا اویس’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری’ نائب صدر انجمن تاجران سٹی حاجی خالد محمود صدیقی’ یوتھ ونگ سی سی 78 کے صدر شاہد گھمن نے بھی خطاب کیا اور فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ارض وطن پر قربان ہونے کا عزم دہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں