وفاقی آئینی عدالت کا قیام خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ،وائس چیئر مین شیخ محسن، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم آئینی ڈھانچے کومزید مثراورریاستی اداروں میں توازن پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243میں مجوزہ ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کوختم کرکے چیف آف ڈیفنس فورسزکا نیا منصب قائم کیا جائے گا جوآرمی چیف ہی کے پاس ہوگا، یوں تمام افواج کی کمان ایک ہی قیادت کے تحت آجائے گی۔ اس سے ادارہ جاتی ہم آہنگی اورقومی سلامتی میں بہتری آئے گی جوسرمایہ کاری کے فروغ اورمعاشی استحکام کے لیے ناگزیرہے۔انہوںنے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کوبھی خوش آئند قراردیا جوآئین کی تشریح اوربنیادی حقوق سے متعلق مقدمات کی خصوصی سماعت کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیارزیادہ تراپیلوں تک محدود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات سے کاروباری تنازعات کے جلد حل اورعدالتی بوجھ میں کمی ممکن ہوگی۔انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ کاروباری طبقے کے 80فیصد سے زائد جی ڈی پی میں حصہ کے پیش نظرسیاسی وآئینی استحکام براہِ راست معاشی اعتماد سے جڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں