35

وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کوریلیف فراہم کررہی ہیں ، چیئر مین فیسکو ملک تحسین اعوان

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)این اے95کے رہنما ملک تحسین اعوان چیئرمین فیسکو واپڈا فیصل آباد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکز اور پنجاب میں حکومتیں عوام کو دھڑا دھڑ ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں عوام کو آٹا،گندم،اپنا گھر اپنی چھت،طالب علموں کو موٹر بائیکس، راشن کی فراہمی جیسے عملی منصوبے (ن)لیگ کی عوامی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک اصفر آف 77 ر-ب کی دعوت ولیمہ کے موقع پر گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چیئرمین فیسکو (ن) لیگ کی پالیسوں کے مطابق ریجن بھر میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے بے شمار منصوبے دیئے۔عرصہ دراز سے بجلی سے محروم آبادیوں میں بجلی کی فراہمی،کھمبوں کی کمی کو پورا کیا گیا۔بجلی چوری کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کی اور لاکھوں روپے کی چوری نہ صرف روکی بلکہ مقدمات بھی درج کروائے اور ریکوئری بھی کی گئی۔ صارفین کے فیسکو کے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا گیا۔جس سے ریجن بھر کے صارفین کارکردگی سے خوش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی نے آئندہ اے 95 سے ٹکٹ دیا تو عوام کی محبت کے بل ہوتے پر حلقہ سے کامیاب ہو کر حلقہ کو مثالی بناں گا۔ عرصہ دراز سے محروم حلقہ کو دن رات ایک کر کے تمام مسائل سے نجات دلاں گا۔اور اپنی مخلص ٹیم کے ہمراہ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کر کے دم لوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔عوامی خدمت میرا اوڑھنا بچھونا ہے۔ کسی بھی فیسکو ملازم کو کام کے بدلے کوئی نذرانہ گفٹ یا رشوت نہ دی جائے۔ہر ملازم حکومت سے تنخواہ اور فری بجلی لے رہا ہے۔صارفین کے کام ان کا محکمانہ فریضہ ہے،اس موقع پر ملک طاہر حمید فانی،حاجی مدثر حمید فانی، ملک ارشد حمید،وسیم نبی احمد باجوہ،ملک احمد طاہر فانی،ملک اکرم، ملک علی اشرف ، ملک یاسر حنیف،ملک امجد ،ملک طارق وسیم،ملک خالد کونسلر،رانا سہیل عاشق و دیگر معززین موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں