وفاقی حکومت نے چار ماہ میں کتنی چینی درآمد کی؟

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے چار ماہ میں کتنی چینی درآ مد کی ؟اعداد و شمار سامنے آ گئے ۔وفاقی حکومت کو اکتوبر کے ایک مہینے میں دولاکھ میٹرک ٹن سے زائدچینی درآمد کرنے میں کامیابی ملی اوراس سے پہلے تین ماہ میں صرف اکتیس ہزاردو سو نواسی میٹرک ٹن چینی ہی درآمد کی جاسکی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے چارماہ میں مجموعی طور پرچھتیس ارب ستانوے کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی دو لاکھ اکتیس ہزارتین سو نوے میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی۔ چینی کی درآمدکے باوجود قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات سود مند ثابت نہیں ہوئے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی کی درآمد کرنیکی تفصیلات سامنے آگئیں،رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں31ارب62کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمدکی گئی جبکہ جولائی تااکتوبر2025کے دوران مجموعی طور پر2لاکھ 31ہزار 390ٹن چینی درآمد کی گئی،گذشتہ4ماہ چینی کی درآمد پر مجموعی طور پر36 ارب 97کروڑ60 لاکھ روپے لاگت آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں