وفاق کے بعد پنجاب میں عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیاگیاہے-وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ڈیڑھ سال سے عوام کو ریلیف دے رہی ہے تکلیف نہیں دی۔ پی ٹی آئی کسی کوساتھ ملاکربھی وفاق اور پنجاب بجٹ کی منظوری میں رکاو ٹ نہیں بن سکتی۔ بجٹ میں ایک بھی نیا ٹیکس نہ لگانے پر صوبہ کے 9کروڑعوام خوش ہیں۔ تعمیرو ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجودڈیڑھ سال میں حکومت پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید پر صوبے بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیاگیاکوئی شہری اس پرگلہ شکوہ نہیں کر سکتا۔ صحت اور تعلیم میں آج تک ایسے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی، دو چار بڑے پروجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا پنجاب حکومت 94نئے پروگرام لے کر آئی ہے، اب فری میڈیسن ہر جگہ ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں