وومن چیمبر کاروباری خواتین کی نمائندگی کرتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر محترمہ شاہدہ آفتاب اور بانی صدر محترمہ روبینہ امجد نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) فیصل آباد آفس کی جانب سے برآمدات پر مبنی تربیتی سیشنز کے انعقاد کو سراہا ہے جو فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔سیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شاہدہ آفتاب صدر فیصل آباد وومن چیمبر نے چیمبر کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ فیصل آباد کی کاروباری خواتین کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہTDAPفیصل آباد آفس فیصل آباد کی برآمدات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔محترمہ روبینہ امجدبانی صدر نے فیصل آباد وومن چیمبرکے مختلف پراجیکٹس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادارے نے پہلا وومن بزنس انکوبیشن سنٹر، وومن ریسورس سنٹر اور پاکستان وومن ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اینڈ ڈسپلے سنٹر قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مصنوعات کو روایتی اور غیر روایتی بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو سی سی آئی، TDAP کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ خواتین کاروباری شخصیات برآمدات کے میدان میں قدم رکھیں۔محترمہ ناہید اختر، ڈائریکٹر TDAPنے سیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور ان کی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں