وکلا کی بھرپور حمایت،رانا علی عابد منج کی کامیابی کے امکانات روشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن 2026-27 میںامیدوار برائے سیکرٹری رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کی کامیابی یقینی ہو گئی، وکلاء برادری نے رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، موصوف کو راجپوت برادری کے وکلاء سمیت مختلف دھڑوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ وکلاء برادری نے کہا ہے کہ 10 جنوری 2026ء کو ہونیوالے بار کے سالانہ انتخابات میں رانا علی عابد منج کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ امیدوار برائے سیکرٹری بار رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کی طرف سے جو ان کو محبت وپیار ملا ہے وہ کبھی اسکو فراموش نہیں کرینگے اور وکلاء برادری کے مسائل کو حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔ نوجوان وکلاء اور خواتین وکلاء نے بھی ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ کے قیام اور وکلاء برادری کے مسائل حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں