ٹرالے کو کراس کرتے ہوئے رکشہ اور کار ٹکرا گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق چک نمبر 483ج ب ماجھی سلطان روڈ پر ٹرالے کو کراس کرتے ہوئے رکشہ اور کار آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک خاتون نادیہ زوجہ مرتضی (عمر 21سال)اور اسکی کمسن بیٹی خدیجہ دختر مرتضی (عمر 8ماہ)رکشے سے نیچے گر گئیں، اور ٹرالے کے نیچے کچلی گئیں، جبکہ اعظم ولد شاہمند عمر 32 سال اور عالیہ بی بی زوجہ اعظم عمر 32 سال شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو عملے نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی اور جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال شفٹ کر دیا، زخمی اور جانبحق افراد کا تعلق 18-11 ایل کسووال سے ہے، رکشہ (AWW 6158) ماجھی سلطان سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ کار (MNO-9030 سوزوکی مہران) ٹوبہ سے ماجھی سلطان جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں