3

ٹرک اور بس میں تصادم،ڈرائیور جاں بحق،11مسافر زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ سے مکوآنہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار بس اور کوئلہ سے لوڈ ٹرک میں تصادم’ بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ 11مسافر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، مسافر بس تاندلیانوالہ سے لاہور جا رہی تھی جب وہ مکوآنہ بائی پاس روڈ پر یو ای ٹی یونیورسٹی کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث کوئلہ سے لوڈ ٹرک کو کراس کرتے ہوئے زور دار دھماکہ کے ساتھ ٹکرا گئے، بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا، بس میں سوار مظفر ولد منور حسین سکنہ سائیں دی کھوئی’ عامر ولد محمد یٰسین سکنہ شکرگڑھ’ جاوید اقبال ولد امین سکنہ بلال کالونی’ رمضان ولد نصیر احمد سکنہ 75 گ ب’ شہباز ولد مقبول’ یاسر ولد رشید’ حمزہ ولد شہباز ساکنان ستیانہ سٹی’ عادل ولد عبداﷲ’ قربان ولد اسماعیل ساکنان مکوآنہ’ وسیم ولد محمدسلیم سکنہ 69 گ ب’ نبیل ولد اسحاق سکنہ 173 گ ب اور عمر حیات ولد محمد علی سکنہ 430 گ ب زخمی ہو گئے۔ بس ڈرائیور قربان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں