جڑانوالہ(نامہ نگار)تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں 66سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جنڈ والی روڈ پر صداقت مل کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 66 سالہ شخص لطیف ولد شریف ساکن 41 ر-ب روڑی والا موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر دی ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کے مطابق حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔




