ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ گٹ والا پل عارف والا روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق’ تیسرا ساتھی زخمی ہو گیا’بتایا جاتا ہے کہ 97 رب جوہل کا رہائشی 35سالہ سید تنویر علی شاہ اپنے دوستوں 21 سالہ صدام اور 24سالہ شہزاد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ گٹ والا پل سے عارف والا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کراس کرتے ہوئے سڑک تلے آ گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو تنویر شاہ اور صدام حسین زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو افراد جان بحق’ سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کر کے شہری کو محبوس بنا کر تشدد’ بھتہ وصول’ گٹروں کے ڈھکن نہ رکھوانے پر 4ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان کیخلاف مقدمات درج’ قاتلانہ حملوں میں دو سگے بھائیوں اور باپ بیٹے کو لہولہان کر دیا’ مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ ایکسپریس وے پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار غلام مصطفی لقمہ اجل بن گیا، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ بجلی گھر کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ابراہیم عارف اور اس کا دوست احسن احمد بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں پر ابراہیم عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے رہائشی شہباز نے بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس ملزمان نے خود کو سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کر کے اغواء کر کے ڈیرہ پر لے جا کر محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بھتہ وصول کرتے ہوئے چیک پر دستخط کروا لئے۔ جبکہ جڑانوالہ میونسپل کمیٹی کے انفورسمنٹ انسپکٹر نے سروے کرتے ہوئے 69 رب میں حق باہو ہائوسنگ سوسائٹی میں گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر حماد اور عطاء اﷲ’ 126 گ ب میں عدیل’ رائے عمران اور 61 گ ب میں ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک وحید کے خلاف گٹروں کے ڈھکن نہ لگانے پر مقدمات درج کروا دیئے۔ علاوہ ازیں مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ پر معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نوید وغیرہ نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں محمد عباس اور سمیع اﷲ کو بری طرح زخمی کر دیا’ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 55 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان عدیل وغیرہ نے شاہ رضا اور اس کے بیٹے عبدالرحمان کو بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں ثناء ۔گوجرہ(نامہ نگار)جھنگ روڈ گوجرہ پر المناک حادثہ،کارکی موٹر سائیکل سے ٹکر، کاردرخت سے جا ٹکرائی،دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔نعشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیامعلوم ہوا ہے کہ 20 سالہ عبداللہ حماد اپنے دوستوں کے ہمراہ کار پر سوارجھنگ روڈ پر جارہے تھے کہ چک نمبر 303 ج ب کٹھور کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار شبیر سے ٹکرا گئے اور کار پر کنٹرول نہ رکھنے کے باعث سٹرک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث 20 سالہ عبداللہ حماد. 19سالہ حمزہ برہان اور منیب اور 26 سالہ شبیر شدید زخمی ہوگئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 20 سالہ عبداللہ حماداور 19سالہ حمزہ برہان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ منیب اور شبیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں