34

ٹریفک سٹاف کو چھتریاں ،کیبنز،مشروبات کی فراہمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک سٹاف کو گرمی کے موسم کی شدت کے پیش نظر چھتریاں، کیبنز اور ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے یہ تمام سہولیات بہم پہنچانے کا مقصد ہے کہ ٹریفک سٹاف زیادہ سے زیادہ ٹائم چوکوں میں الرٹ رہ کر سڑکوں پر بہتر ٹریفک بہا ئو اور سڑکوں پر شہریوں کی خدمت کو یقینی بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے مختلف سیکٹرز میں چھتریوں کی تقسیم کے موقع پر کیا اس سے پہلے گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی تمام سیکٹرز میں ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے جس سے ٹریفک سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھنڈا پانی پوائنٹس پر فراہم کیا جا رہا ہے اور کیبنز بھی متعدد چوک ہاے میں موجود ہیں تو یہ تمام سہولیات کا بنیادی مقصد ٹریفک سٹاف کو سڑکوں پر موسم کی شدت سے بچانا اور زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانا ہے تاکہ سڑکوں پر وہ بہتر انداز سے شہریوں کی خدمت کر سکیں اور عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں