ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید کی شاندار کارکردگی کا اعتراف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے اور فیصل آباد میں حقیقی معنوں میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے پر چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی’ تقریب میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ رانا فخر حیات خاں’ چوہدری مقصود جٹ’چوہدری حبیب الرحمن گل’ ملک محمد علی’ملک وقاص احمد’ ملک اعجاز احمد’ میاں نذاکت علی’رانا طاہر شہزاد’ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ محمد فاروق گل کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ رانا فخر حیات خاں’ چوہدری مقصود جٹ’ چوہدری حبیب الرحمن گل و دیگر مقررین نے چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم سمجھتے ہیں جس طرح آپ نے شہر بھر کی ٹریفک کو کنٹرول کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی’ ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنے کیلئے آپ کی حکمت عملی بے مثال ہے جسے نہ صرف فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے ممبران بلکہ فیصل آباد شہری خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ای چالان سسٹم کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر یہ سسٹم قسطوں کے کاروبار سے منسلک تاجروں کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے’ چونکہ ہم نے سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکلیں بیچی ہوئی ہوتی ہیں اور جب تک کسٹمر قسطیں پوری نہیں کر لیتا وہ موٹرسائیکلیں ہمارے نام رہتی ہیں’ مگر ای چالان ہمارے ایڈریس پر آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے قسطوں کے کاروبار سے منسلک تاجر خاصے پریشان ہیں اس کا مناسب حل دیا جائے تاکہ ہماری مشکل آسان ہو سکے’ اس موقع پرمہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران کا اس قدر شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ٹریفک کے مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا’مجھ سمیت میری پوری ٹیم ٹریفک کے نظام کو ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی ہے’ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے’ اس وقت شہر کی بیشتر شاہراہیںزیر تعمیر ہیں مگر ٹریفک عملے کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہم کہیں بھی ٹریفک جام نہیں ہونے دی’ یہ سب آپ جیسے ذمے دار شہریوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے’سی ٹی او نہیں کہا کہ فیصل آباد میں جب بھی انٹرنیشنل ایونٹ ہوئے ہیں ہم نے بہترین ٹریفک سسٹم متعارف کروایا جس کی وجہ سے کبھی کوئی روڈ ٹریفک کی وجہ سے بلاک نہیں ہوا اور گاڑیوں کا پہیہ چلتا رہا’ گرمی ہو یا سردی میری وارڈن پوری جانفشانی سے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹیاں دے رہے ہوتے ہیں جس کیلئے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں’ انہوں نے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کا جو بھی مسئلہ ہو میرے آفس کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں’ انشاء اللہ آپ کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں گے’ آخر میں انہوں نے ایسوسی ایشن کے اراکین اور شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے کمسن بچوں کو چلانے کیلئے گاڑیاں نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں