ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے پول سے ٹکرانے پر مزدور جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ) نامہ نگار( ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالی جس پر 400من توڑی لوڈ تھی اڈا واہگی سے حارث اباد جا رہی تھی کہ چک نمبر 670/12 کے نزدیک آگے جاتے لوڈر رکشہ سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول کو جا لگی، بجلی کا پول تاروں سمیت ٹوٹ کر ٹرالی کے اوپر گر گیا، شارٹ سرکٹ کے باعث توڑی کو آگ لگ گئی، ٹریکٹر ٹرالی کے اوپر مزدور بیٹھے ہوئے تھے، ایک مزدور تاروں میں پھنس کر جھلس گیا، باقی مزدوروں نے نیچے چھلانگیں لگا دیں، ایک مزدور زخمی ہے، ریسکیو عملے نے زخمی اور جانبحق مزدور کو اسپتال منتقل کر دیا، جانبحق مزدور محمد رضوان ولد فلک شیر عمر 35 سال حارث اباد پیرمحل کا رہائشی تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں