ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر۔ ڈرائیور جاں بحق’ خاتون سمیت 3زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر سلونی جھال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم’ رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر دی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور 35سالہ ثناء اﷲ ولد یونس’ مسافروں 30سالہ سرفراز ولد شفیق’ 20سالہ عروج زوجہ زبیر اور 28 سالہ نثار ولد لیاقت علی کو لیکر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پر سلونی جھال کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ چاروں بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو رکشہ ڈرائیور ثناء اﷲ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پہنچایا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں