ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار

شکارپور (نامہ نگار) ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کیمطابق شکارپور میں نواحی گائوں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں,واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی,دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کی شدت کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،واقعہ کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی ,دھماکے کے باعث 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شکارپور، دھماکے کے فورا بعد پولیس، کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں